آپ کا سلاماردو غزلیات

تکلم سے لگے گھاؤ پہ مرہم سی دوا اردو

ایک اردو غزل از فیصل اظفرؔ علوی

تکلم سے لگے گھاؤ پہ مرہم سی دوا اردو
کوئی ثانی نہیں ہے سب زبانوں سے جدا اردو

تجھے بچوں کو ورثے میں اگر تہذیب دینی ہے
بٹھا کر پاس اپنے پھر محبت سے سکھا اردو

مقامِ میرؔ و غالبؔ، فرحتؔ و محسنؔ جدا کیسے
اگر پوچھے کوئی تجھ سے تو فوراََ سے بتا اردو

سوال اٹھا یہ محفل میں محبت کی زباں کیا ہے
کہا اردو، سنا اردو، لکھا اردو، پڑھا اردو

غزل، افسانہ، شعر و نظم، لوری، مرثیے، نوحے
ڈراما، فلم، پیروڈی، کہانی، انتہا اردو

مسلسل دیر تک سننا جسے اچھا لگے اظفرؔ
مہکتی سی ہوا اردو، وہ جذبوں کی صدا اردو

فیصل اظفرؔ علوی

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button