آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینسیم شاہانہ سیمیں
نہ زمیں پر نہ آسمان میں ہے
نسیم شاہانہ کی ایک اردو غزل
نہ زمیں پر نہ آسمان میں ہے
اک پرندہ کہ جو اڑان میں ہے
میں کہ اس سے جدا نہیں ہوں گا
وہ ابھی تک اسی گمان میں ہے
تیری چاہت کا ہے اثر مجھ میں
جان اب تک جو میری جان میں ہے
چارہ گر خود کو وہ سمجھتا ہے
زہر اس شخص کی زبان میں ہے
اور کیا اس میں ہے مرے ہمدم
راکھ ہی راکھ خاک دان میں ہے
جو حقائق کی بات کرتا تھا
آج وہ بھی کسی گمان میں ہے
ہے تعاقب میں جو نسیم ترے
تیر ایسا کسی کمان میں ہے۔
نسیم شاہانہ








