آپ کا سلاماردو غزلیاتایمان ندیم ملکشعر و شاعری

لوٹ کر آۓ نہیں چھوڑ کے

ایک غزل از ایمان ندیم ملک

لوٹ کر آۓ نہیں چھوڑ کے جانے والے
رہ گئے نظریں سرِ راہ ٹکانے والے

روز آ جاتے ہیں کچھ حرفِ تسلی لے کر
زخم بھرنے نہیں دیتے ہیں زمانے والے

جانے والے تو ہر اک حال سے آزاد ہوۓ
یادِ ماضی کی قفس میں ہیں نبھانے والے

کیوں دلاتے ہیں مجھے رفتگاں کی یاد سبھی
گھر یہ کمرے ہیں مرا درد بڑھانے والے

ایسی دوری ہے کہ امید نہیں آس نہیں
دور جو ہو گئے وہ اب نہیں آنے والے

اب تُو کس طور سکوں دے گا خدایا مجھ کو
آتشِ غم سے مرے دل کو جلانے والے

ایمان ندیم ملک

post bar salamurdu

ایمان ندیم ملک

السلام و علیکم! میرا نام ایمان ندیم ملک ہےاور میں سرگودھا سے تعلق رکھتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button