آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمنزہ سحر

لازم ہے وہ ہر بات کو ترتیب سے رکھے

منزہ سحر کی ایک اردو غزل

لازم ہے وہ ہر بات کو ترتیب سے رکھے
بگڑے ہوئے حالات کو ترتیب سے رکھے

پہلے مرے جیون کے خدو خال سنوارے
اور پھر مری عادات کو ترتیب سے رکھے

یوں ہی نہ گنوا دے وہ کہیں میری وفائیں
اس قیمتی سوغات کو ترتیب سے رکھے

کھڑکی سے نظر آئے جو پرندوں کا چہکنا
کیسے کوئی جذبات کو ترتیب سے رکھے

مٹی میں نہ مل جائیں کہیں قیمتی موتی
آنکھوں میں وہ برسات کو ترتیب سے رکھے۔

ہے فرض اسی کا وہ سمیٹے مرے ٹکڑے
بکھری سی مری ذات کو ترتیب سے رکھے

منزہ سحر

post bar salamurdu

منزہ سحر

لاہور، پاکستان - شاعرہ، مترجم اور تبصرہ نگار اردو، انگریزی، پنجابی دو شعری مجموعے 1."روشنی" اور 2. "خوبصورت" 3.ایک عدد اردو سفرنامے کا انگریزی ترجمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button