آپ کا سلاماردو غزلیاتافضل شریف صائمشعر و شاعری

ہمیں ہی وہم تھا

افضل شریف صائم کی ایک اردو غزل

ہمیں ہی وہم تھا جس کو یقیں سمجھتے تھے
سفر میں ہو کے بھی خود کو مکیں سمجھتے تھے

انا کا روگ ہی ایسا ہے تیرا دوش نہیں
کسی کو ہم بھی کبھی کچھ نہیں سمجھتے تھے

جہاں پہ ہوتے ہیں ہم اب وہیں پہ ہوتے ہیں
کبھی کہیں پہ تھے ہم اور کہیں سمجھتے تھے

سنا ہے اب انہیں پانی بھی مانتا نہیں کوٸی
ترے وہ اشک جنہیں ہم نگیں سمجھتے تھے

عجیب دن تھے وہ جب اس کے ساتھ چلتے ہوۓ
ہم آسماں کو بھی صاٸم زمیں سمجھتے تھے

افضل شریف صائم

post bar salamurdu

افضل شریف صائم

افضل شریف صائم ایک اردو شاعر ہیں، ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، وہ محکمہ صحت میں کام کرتے ہیں، وہ ایم اے اردو میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button