اردو غزلیاتاکرام عارفیشعر و شاعری

شادماں شاد کام دل تو نہیں

اکرام عارفی کی ایک اردو غزل

شادماں شاد کام دل تو نہیں
آپ سے ہم کلام دل تو نہیں

تیری آنکھوں کا نام آنکھیں ہیں
تیری آنکھوں کا نام دل تو نہیں

اک دھما چوکڑی ہے سینے میں
یہ کہیں بے لگام دل تو نہیں

زندگی اور دل برابر ہیں
زندگی کا غلام دل تو نہیں

دل کوئی اور چیز ہے اکرامؔ
صرف دل ہی کا نام دل تو نہیں

اکرام عارفی

post bar salamurdu

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button