کٹی پتنگ ہوں میں اور بے سہارا ہوں
مجھے کہا نہیں اس نے کہ میں تمہارا ہوں
یہ مجھ میں آتش بے سوز جلتی رہتی ہے
میں روشنی ہوں میں جگنو ہوں استعارہ ہوں
ترے حصول کی گردش میں کھو گئی ہوں میں
مجھے بتا کہ میں ذرہ ہوں یا ستارا ہوں
میں ایک قطرۂ شبنم ہوں دیدہ ور کے لیے
جو کج نگاہ ہیں ان کے لیے شرارہ ہوں
میں ایک عمر سے بنتی ہوں خواب چاہت کے
حصار دیدۂ نمناک میں خسارہ ہوں
بینا گوئندی