سلام اردو سپیشلمزاحیہ لطائف

میری بیوی کم سنتی ہے

مزاحیہ لطائف

ایک بوڑھے آدمی کو یہ شک تھا کہ اس کی بیوی کم سنتی ہے۔ اس نے اپنے خاندانی ڈاکٹر کو فون کیا۔ ڈاکٹر نے اسے بیوی کی سماعت چیک کرنے کا ابتدائی طریقہ بتایا کہ پہلے اپنی بیوی سے پچاس فٹ دور کھڑے ہو کر اس سے کچھ کہو۔ اگر وہ کوئی جواب نا دے تو آہستہ آہستہ اس کے نزدیک جاتے جاو جب تک کہ وہ جواب نا دے۔ اس رات جب اس کی بیوی باورچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی اس نے باہر کھڑے ہو کر اپنی بیوی سے پوچھا کہ کھانے میں کیا بنا رہی ہو۔ کوئی جواب نا آیا۔ وہ آہستہ آہستہ اس کے قریب جاتا رہا اور پوچھتا رہا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ حتی کہ وہ بلکل اپنی بیوی کے پاس پہنچ گیا۔ اس بار جب اس نے پوچھا کہ کھانے میں کیا بنا رہی ہو تو بیوی نے غصے سے جواب دیا کہ میں آپ کو کتنی دفعہ بتا چکی ہوں کہ مرغی بنا رہی ہوں۔ آپ کو سنائی کیوں نہیں دے رہا

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button