آپ کا سلاماسلامی گوشہمحمد رضا نقشبندینعتیہ کلام ﷺ
ان پر درود بھیج تو ان پر سلام پڑھ
ایک اردو نعتﷺ از محمد رضا نقشبندی
ان پر درود بھیج تو ان پر سلام پڑھ
ارفع یہی وظیفہ ہے تو صبحُ شام پڑھ
ہر وقت جس کے نام کا مفہوم ہو ثناء
ہر وقت نامِ مصطفیٰ خیر الانام پڑھ
چہرہ ہو ، زلفِ یار ہو ، شہرِ کمال ہو
عظمت کیا ہے آپ کی رب کا کلام پڑھ
دائم فرشتے اور خدا جن کا نام لیں
وقفے سے پڑھنا چھوڑ دے تو بھی دوام پڑھ
دیتی گواہی رب کے ہیں قرآں کی آیتیں
پڑھ پڑھ مرے حضور کا تو احترام پڑھ
محمد رضا نقشبندی