آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد حذیفہ جلال

تجھ سے وابستہ ہر

محمد حذیفہ جلال کی ایک اردو غزل

تجھ سے وابستہ ہر اک یاد بھلا دی جائے
دل کی تختی سے یہ تحریر مٹا دی جائے

اس کو تنہائی کا احساس نہ ہو جلتے ہوئے
آخری شمع بھی کمرے کی بجھا دی جائے

یوں تو سب مرثیے پڑھتے ہو نا بر نامِ حسین
پھر یہ ڈر بھی ہے کہ گردن نہ اڑا دی جائے

یہ ہوا مجھ کو نہ دھمکائے دوبارہ اس سے
دل میں اب تیری عمارت بھی گرا دی جائے

اور رسوا نہ کرو پا بہ رسن شہر کے بیچ
اب اسیرِ غمِ ہجراں کو سزا دی جائے

کب سے بیٹھے ہو یہی بات لئے تم بھی جلال
کیوں نہ اب یہ کسی اور سمت بڑھا دی جائے

محمد حذیفہ جلال

محمد حذیفہ جلال

قلمی نام محمد حذیفہ جلال الدین رضوان انصاری- تخلص جلال- جائے پیدائش بہاولنگر ، 13 اکتوبر 2009- جائے سکونت اٹک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button