- Advertisement -

پھر ترا کوزہ گر بھرم رکھا

عمران سیفی کی اردو غزل

پھر ترا کوزہ گر بھرم رکھا
خاک نے چاک پر قدم رکھا

میں نے رکھی تھیں راہ پر آنکھیں
اور بدلے میں اس نے نم رکھا

درد کا ہو رہا تھا بٹوارا
اپنے حصے کا اس نے کم رکھا

بُت کدے میں پڑاو ہے اپنا؟
کس نے سامان میں صنم رکھا؟

غم ترا اور میرا ایک ہوا
میں نے سینے پہ جو عَلم رکھا

عمران سیفی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
عمران سیفی کی کتاب پی ڈی ایف میں پڑھیں