اردو غزلیاتشعر و شاعریفاخرہ بتول

ہمارے خواب سے بہتر خیال بُنتا ھے

ایک اردو غزل از فاخرہ بتول

ہمارے خواب سے بہتر خیال بُنتا ھے
عجیب شخص ھے پانی سے جال بُنتا ھے

وہ لفظ لفظ میں بُنتا ھے معجزوں کا وجود
کہانیاں بھی جو دیکھو ۔۔ کمال بُنتا ھے

عدو کے وار سے بچنا محال ھے اُس کا
جو اپنے ہاتھ سے کاغذ کی ڈھال بُنتا ھے

وہ کل کے آنے کی مُطلق خبر نہیں رکھتا
جو جی کے ماضی میں باتوں سے حال بُنتا ھے

لبوں پہ آہنی تالے لگا لیے اُس نے
جو اپنی سوچوں میں لاکھوں سوال بُنتا ھے

عروج اُس کی نگاہوں میں کب محبت کا
محبتوں کا وہ ہر پل زوال بُنتا ھے

اُدھڑتا جاتا ھے دل کا غُلاف اُس کا بھی
جبھی تو سینے سے اُسکو نکال،بُنتا ھے

نظر نظر میں وہ چہرے تراشتا ھے بتول!
کسی کے گال پہ کالا سا خال بُنتا ھے

فاخرہ بتول

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button