آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینبیل حاجب

شبوں کے دیس میں واحد دیا

نبیل حاجب کی ایک اردو غزل

شبوں کے دیس میں واحد دیا بچا ہوں میں
مگر یہ ظلم کہ تیزی سے بجھ رہا ہوں میں

میں وقت دوں گا محبت کو اس سے پہلے مگر
ضعیف ماں ہے مری اس کا آسرا ہوں میں

یقیں کرو کہ محبت کے دکھ پہ بھاری ہے
یہ روزگار کا دکھ جس میں مبتلا ہوں میں

پلٹنے والا تھا میں زندگی کی سمت مگر
خود اپنی راہ کی دیوار ہو گیا ہوں میں

میں دیکھتا ہوں دیا کس طرح بجھے گا مرا
ہوا کے عین مقابل کھڑا ہوا ہوں میں

نبیل حاجب

post bar salamurdu

نبیل حاجب

میرا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔ اسلام آباد سے سلطانہ فاؤنڈیشن سے بی اے کی تعلیم حاصل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button