- Advertisement -

ہمیں تیری محبت میں کمی اچھی نہیں لگتی

ناہید ورک کی اردو غزل

ہمیں تیری محبت میں کمی اچھی نہیں لگتی
نہ اب اتنی ستا، اتنی بے رُخی اچھی نہیں لگتی
بھلا میں آنسوؤں کو کب تلک روکوں پسِ مژگاں
دلِ مجبور تیری بے کسی اچھی نہیں لگتی
شبِ مہتاب آئی ہے، مگر تاریک آنگن ہے
ترے بن دم بخود یہ چاندنی اچھی نہیں لگتی
بھلا کیوں آس کے دروازے پر ہے اب تلک بیٹھا؟
دلِ خوش فہم، تیری بے بسی اچھی نہیں لگتی
ہوا! تُو گر ملے اُس سے تو یہ کہنا کہ تیرے بن
تری ناہید تیری باؤلی اچھی نہیں لگتی

ناہید ورک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید ورک کی اردو غزل