آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ محمود جامؔیشعر و شاعری

حاصلِ جذبِ دُروں سے واصلِ مطلوب تک

شاہ محمود جامؔی کی ایک اردو غزل

حاصلِ جذبِ دُروں سے واصلِ مطلوب تک
جستجوئے من رواں ہے خوب سے بھی خوب تک

محرمِ حفظِ مراتب قلبِ غافل جب ہوا
پھر درِ دلدار پر دی ریش سے جاروب تک

علمِ استدلال ہے عقل و شواہد پر محیط
اور ہم شوریدگاں ہیں منزلِ محجوب تک

ہے مقدم سیرِ آفاقی پہ سیرِ انفسی
تصفیہ کرتی کہ ہے جو ہر دلِ معیوب تک

ہے تجھے مقصود اگر پانا سراغِ زندگی
اضطرابِ جستجو لے جا کسی مضروب تک

گر نہیں عقل و خرد تابع شعورِ باطنی
پھر نہیں ممکن رسائی عشق کے اسلوب تک

بارگاہِ یار سے گر ہوں نہ آنکھیں روشناس
بے اثر ہے نالہ ءِ شب گیر و سینہ کوب تک

بے حجابانہ لطافت آفریں صد آفریں
نالہ ءِ قلبِ تپاں، پہنچا دلِ محبوب تک

تُو ہے جامؔی ایک ایسا راہِ خضری کا چراغ
روشنی پاتے ہیں جس سے سالک و مجذوب تک

شاہ محمود جامؔی
سیالکوٹ پاکستان

post bar salamurdu

شاہ محمود جامؔی

نام ، راشد محمود - قلمی نام ، شاہ محمود جامؔی - قبیلہ ، بَنی ہاشم - تعلیم ، ایم اے اسلامیات - پیشہ ، درس و تدریس - تاریخ پیدائش ... 28.09.1980 - جائے پیدائش ... وڈیانوالہ سیالکوٹ پنجاب - ساکن ، وڈیانوالہ - سیالکوٹ پنجاب پاکستان -

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button