- Advertisement -

دنیا اور آخرت کی زندگی میں توازن

ناہید فاطمہ کا ایک اردو کالم

دنیا اور آخرت کی زندگی میں توازن

جیسے دنیا میں ایک اچھااور کامیاب انسان بننے کیلئے ضروری ہے نا کہ آپ کے social circle میں مثبت لوگ ہوں جو خود تو اچھا کام کر رہے ہوں اور آپ کو بھی motivate کریں کہ آپ بھی اچھا کام کریں…
ہمارے اردگرد ایسے لوگ یقیننا ہوتے ہیں جن کی کہی ہوئی ایک چھوٹی سی بات بھی آپ کو اپنی منزل پہ پہنچنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے… آپ کی صلاحیتوں میں نکھار لاتےہیں آپ کے چھپے ہوئے talent کو ابھارنے میں مدد کرتے ہیں…جو آپ کا مزید حوصلہ بڑھاتے ہیں،ہمت دلاتے ہیں
اسی طرح آخرت کو بہترین بنانے کیلئے بھی آپ کی friend list میں ایسے لوگ ضرور ہونے چاہئیے جن کے ساتھ ہونے سے آپ میں مثبت تبدیلیاں آئیں….سب سے اچھا دوست وہ ہوتا جو آپ کو اللہ کے قریب کرے…اسے دیکھ کر نماز کی طرف توجہ ہو…اسلام کی طرف رغبت ہو، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور قرآن کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہونے کی توفیق ملے…
آپ کامیاب انسان تب ہی کہلائیں گے جب آپ اپنی زندگی میں balance لے کر چلیں گے…
اور سچی محبت وہ ہی کہلائے گی جو آپ کو اللہ کے قریب کردے، اس سے آپ کے دل میں اللہ کی محبت اور بڑھ جائے ….وہ محبت ، محبت ہی نہیں ہو سکتی جو آپ کو اپنے اللہ سے دور کر دے ایسی محبت کو دل سے نکال پھینکیں….وہ چاہئے کوئی کتنا اچھا ہی آپ کا دوست کیوں نہ ہو، ایسی محبت آپ کی دنیا اور آخرت دونوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے. لہذا اپنے دستوں کی پہچان کریں اور دنیا و آخرت میں توازن قائم کریں ناکہ صرف دنیا کے ہو کر رہ جائیں.

ناہید فاطمہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید فاطمہ کا ایک اردو کالم