زین علی آصف

زین علی آصف، والد کا نام محمد آصف ، ضلع ایبٹ آباد، تحصیل لوئیر تناول کے خوبصورت گاؤں لکھالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول لکھالہ سے حاصل کی – بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج شیروان سے ایف ایس سی مکمل کی۔ ایف ایس سی کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا رخ کیا۔
ادب سے شغف انہیں بچپن ہی سے تھا اور شاعری کا آغاز بھی سکول کے زمانے میں ہی کیا۔ آٹھویں جماعت میں علمِ عروض پر دسترس حاصل کر لی، جبکہ میٹرک تک پہنچتے پہنچتے ان کا کلام فکری و فنی پختگی اختیار کر چکا تھا۔ بعد ازاں معروف شاعر ڈاکٹر کاشف بٹ کی رہنمائی میں ان کے فن کو مزید جِلا ملی اور ان کی شاعری میں گہرائی اور نکھار پیدا ہوا۔
زین علی آصف ہزارہ کی معروف ادبی تنظیم "حرف اکادمی ہزارہ” کے فعال رکن ہیں ۔ ان کی شاعری فکری گہرائی، دلی تاثر اور سادہ مگر پُراثر اسلوب کی آئینہ دار ہے ۔ فلسفہ، عشق اور جدت کا حسین امتزاج ان کے کلام کو منفرد شناخت عطا کرتا ہے ۔

Back to top button