آپ کا سلاماردو غزلیاتزین علی آصفشعر و شاعری

بزمِ نشاطِ خاص میں ان کا وقار، زین

زین علی آصف کی ایک اردو غزل

بزمِ نشاطِ خاص میں ان کا وقار، زین
اک راز تھا گھڑی میں ہوا آشکار زین

دو دن ہی لے کے آئے تھے حق سے اُدھار زین
وہ بھی انھی پہ کرتے ہیں کیوں انحصار زین

پوچھا، مجھے تلاش کرو گے، جواب تھا
تیری طرح کے دیکھ چکا بے شمار زین

بے سمت چل پڑے ہیں، ارادہ اُدھر کا ہے
نیت پہ ہی عمل کا ہے دارومدار زین

اک بار مل گیا تمھیں تو قدر بھی کرو
ملتا نہیں کسی کو یہاں بار بار زین

پوچھا کسی نے کون ہے دل میں دماغ میں
اُس کے لبوں پہ آ گیا بے اختیار زین

زین علی آصف

post bar salamurdu

زین علی آصف

نام: زین علی آصف قلمی نام: زین جائے پیدائش: لوئر تناول ضلع ایبٹ آباد پاکستان موجودہ پتہ: ایبٹ آباد کے پی کے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button