آپ کا سلاماسلامی گوشہزین علی آصفنعتیہ کلام ﷺ

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

زین علی آصف کا اردو نعتیہ کلام

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں
سرکار ؐ میرے قلب پہ نوری نگہ کریں

ہر وقت محوِ عشقِ محمدؐ رہا کریں
قُربِ حضورؐ چاہیے، جنت کا کیا کریں

مولا علیؑ، حسینؑ، حسنؑ، فاطمہ بتولؑ
یارب یہ میرے دل پہ حکومت سدا کریں

شب چاند نے چمکنے کا افشا کیا یہ راز
رخسار وقفِ خاک مدینہ کیا کریں

میرے حضورؐ میں کہاں اور آپ کی ثنا!
قابو جہاں کو آپ ؐ کے در کے گدا کریں

قابل ہو جائے آپؐ کے دیدار کو یہ چشم
چشمِ سیاہ کو وہ تجلی عطا کریں

حالِ خراب زینؔ کا ممکن ہے ٹھیک ہو
سرکارؐ جو نگاہ کرم اک ذرا کریں

زین علی آصف

post bar salamurdu

زین علی آصف

نام: زین علی آصف قلمی نام: زین جائے پیدائش: لوئر تناول ضلع ایبٹ آباد پاکستان موجودہ پتہ: ایبٹ آباد کے پی کے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button