آپ کا سلاماردو شاعریاردو غزلیاترانا عثمان احامر

چاند کے ساتھ جب وہ چلتا تھا

رانا عثمان احمر کی ایک اردو غزل

چاند کے ساتھ جب وہ چلتا تھا
عکس تالاب سے اُبھرتا تھا

یار اوروں کی بات کرتا تھا
رنگ تصویر میں بدلتا تھا

جو تری حسرتوں پہ ہستا تھا
وہ مری بے بسی پہ روتا تھا

بند کمرے میں جب تہلتا تھا
عکس دیوار سے نکلتا تھا

سامنے سے کہاں گزرتا تھا
وہ جو وارفتگی سے ملتا تھا

پیڑ کا سانس بھی اُکھرتا تھا
جب پرندہ اُڑان بھرتا تھا

رانا عثمان احا مر

رانا عثمان احامر

" مختصر تعارف " نام ۔ محمد عثمان انور قلمی نام ۔ رانا عثمان احامر تاریخ پیدائش ۔ 1990۔08۔04 شہر ۔ چوبارہ سیالکوٹ پاکستان۔
Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button