اردو تقریباتسلام اردو سپیشلمحبوب صابر

برہنہ دھوپ

تقریب رونمائی برائے برہنہ دھوپ

31 اکتوبر 2021 بروز اتوار دوپہر دو بجے ایک انتہاٸ فعال اور قابلِ فخرتشخص کی حامل ادبی تنظیم چوپال انٹر نیشنل نے میری غزلیات کی دوسری کتاب ”برہنہ دھوپ“ کی تقریبِ رونماٸ کا انعقاد سیالکوٹ کینٹ میں واقع ہوٹل سلور سپون میں کیا۔ یہ باوقار اور پُر شکوہ تقریب ہر اعتبار سے لاٸقِ تحسین تھی۔ جناب عطاالحق قاسمی، جناب عباس تابش، جناب شہزاد نیر، جناب اعجاز خان ساحر اور بہت سے دیگر شہسوارِ شعر و ادب کی شمولیت کے ساتھ ساتھ شہرِ سیالکوٹ کے نامور وکلاء، ڈاکٹرز، پروفیسرز، بیوروکریٹس، صنعتکار ، فنونِ لطیفہ سے شغف رکھنے والے افراد اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی اس میں رونق افروز تھی۔ تقریب کے سبھی شُرکاء کو خلوص اور عزت و تکریم سے خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ اُن کی بہترین خدمت اور تواضع بھی بے مثال تھی۔ اس تقریب کی کاررواٸ اور شرکاء کی تفصیل بتاۓ بغیر مجھے صرف چوپال انٹر نیشنل کے سبھی عہدیداران، کارکنان اور بالخصوص جناب محمد ارشد مرزا کا تہہِ دل سے شُکریہ مقصود ہے کہ جن کی محبت ،وافتگی، خلوص اور دوستوں کو عزت و اہمیت دینے کی عادت اُن کی سرشت اور شخصیت کا خاصا ہے۔ ارشد مرزا صاحب میں اس عزت افزاٸ کیلٸے تہہِ دل سے شُکر گزار ہوں اور آپ کی درازٸ عمر ، عزت و مرتبت ، خوشحالی ، صحت و سلامتی اور ادبی و فکری صلاحیتوں میں مذید اضافہ کیلٸے دُعا گو ہوں۔ آپ سلامت رہیٸے اور ایک بار پھر دل سے میری ممنونیت قبول کیجیٸے۔

محبوب صابر

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button