آپ کا سلاماردو تحاریرساحل سلہری

ڈاکٹر مجاہد بخاری

از ڈاکٹر ساحل سلہری

ڈاکٹر مجاہد بخاری (1964ء___2024ء)
پروفیسر ڈاکٹر سید مجاہد حسین بخاری 17اگست 1964ءکو رسولپور بھلیاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔بچپن گاؤں میں پنجاب کے روایتی ماحول میں گلی محلے کے عام بچوں کے ساتھ گزرا اور انھیں بھی گاؤں کے سکول میں داخل کرا دیا گیا ۔ ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری گورنمنٹ ہائی سکول رسولپور بھلیاں ضلع سیالکوٹ میں میٹرک تک زیر تعلیم رہے ۔میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں میں پاس کرنے کے بعد انھوں نے ایف ایس سی کا امتحان میر پور ہورڈ سے پاس کیا۔ازاں بعد انھوں نے بی ایس سی کی تعلیم کے لیے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں داخلہ لے لیا ۔مجاہد حسین بخاری نے ایم ایس سی کی ڈگری آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد سے حاصل کی ۔اس ڈگری پر انھیں گولڈ میڈل ملا ۔ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری نے ملازمت کا آغاز گورنمنٹ ڈگری کالج چناری آزاد کشمیر سے کیا ۔وہ یہاں چار سال تک لیکچرار تعینات رہے ۔ازاں بعد انھوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں لیکچرار کی حیثیت سے ملازمت اختیار کر لی ۔انھوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی اور ترقی پا کر گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں پرنسپل تعینات ہوگئے ۔
ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری نے شاعری کا آغاز نہایت اوائل عمری میں کر دیا تھا لیکن ملازمت کی مصروفیات کی وجہ سے تاحال اپنا کلام شائع نہ کروا سکے ۔ان کی غزلوں کا مجموعہ "ادھورے خواب”زیر اشاعت ہے ۔انھوں نے عمدہ نظم نگاری بھی کی ۔ان کی نظموں کا مجموعہ بھی زیر ترتیب ہے ۔ ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری مشاعروں میں شاعری سنا کر بہت زیادہ داد سمیٹ لیتے ۔ بلاشبہ ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری ایک نفیس شخصیت ،استاد اور عمدہ شاعر تھے ۔ان کا شعری مجموعہ "ادھورے خواب”ان کی زندگی میں اشاعت سے ادھورا ہی رہا ۔ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری کا نمونہ کلام ملاحظہ فرمائیں
متاع_درد سے میں بھر گیا ہوں
زمانہ سوچتا ہے ڈر گیا ہوں
کچھ ایسے کارہائے نیک بختی
خدا کی رحمتوں سے کر گیا ہوں
یہ گل چیں یاد رکھے یا بھلا دے
میں خوشبو سے چمن کو بھر گیا ہوں
چراغ_دل اگرچہ بجھ رہا ہے
شب_تیرہ کو روشن کر گیا ہوں

 ڈاکٹر ساحل سلہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button