اردو غزلیاتڈاکٹر دانش عزیزشعر و شاعری

وہ کسی اور سے ملا ہوگا

دانش عزیز کی ایک اردو غزل

وہ کسی اور سے ملا ہوگا
دل یہ کہتا ہے واہمہ ہوگا

میرے دل میں دھمال پڑتی ہے
لوگ شک میں کہ عارضہ ہوگا

اس کی یارو خبر ہی لے آؤ
کوئی درپیش مسئلہ ہوگا

پاؤں ٹکتا نہیں زمیں پر کیوں
غور سے دیکھ آبلہ ہوگا

خامشی کو جواب مت سمجھو
عین ممکن نہ کچھ سنا ہوگا

تم جسے کائنات کہتے ہو
یار پانی کا بلبلہ ہوگا

اب خدا کو ہے فیصلہ کرنا
وہ ترا ہوگا یا مرا ہوگا

جاؤ دنیا میں کچھ نہیں کہتا
روز محشر ہی سامنا ہوگا

خامشی کو زبان کہتے ہیں
ایک دن اس کا ترجمہ ہوگا

کچھ فرشتے ہیں سامنے میرے
اب تو ہر حال معرکہ ہوگا

تم جسے عشق جان بیٹھے ہو
ان کا ممکن ہے مشغلہ ہوگا

لوح محفوظ پر جو لکھا ہے
اس سے ہٹ کر بھی فیصلہ ہوگا

سوچ لو دیکھ بھال لو دانشؔ
عشق ہوگا تو رتجگا ہوگا

دانش عزیز

post bar salamurdu

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button