- Advertisement -

یہ حقیقت ہے مری ذات کا نقصان کیا

رانا عثمان احمر کی ایک اردو غزل

یہ حقیقت ہے مری ذات کا نقصان کیا
میں نے جس شخص پہ تا عمر بڑا مان کیا

شہر کی سمت نیا رستہ بنانے کے لیے
پیڑ کاٹے گئے اور گاؤں کو ویران کیا

یار دشمن سے ملے , سانس کو مفلوج کیا
حوصلہ ہارا گیا , جیت کا نقصان کیا

آخری بار ملا پہلی ملاقات میں وہ
ایک ھی شخص نے دو بار تھا حیران کیا

نیند آئے بھی احامر تو نہیں سو سکتا
آنکھ پر ایسے ترے خواب نے احسان کیا

رانا عثمان احا مر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
رانا عثمان احمر کی ایک اردو غزل