آپ کا سلاماردو غزلیاتزین علی آصفشعر و شاعری

زینؔ گفتار و تصنع سے کدھر ہوتا ہے

زین علی آصف کی ایک اردو غزل

زینؔ گفتار و تصنع سے کدھر ہوتا ہے
دل چرانے کا بھی اک خاص ہنر ہوتا ہے

مان لیں صبر کا پھل میٹھا اگر ہوتا ہے
کب مرے بخت کے صحرا میں شجر ہوتا ہے

دے چکی چیز بھی کب اپنی ہوئی جیسے کہ دل
درد کے سہنے کو موجود جگر ہوتا ہے

ہائے غربت چڑھی ہو بھی تو اتر جاتی ہے
گرتے گرتے جو کبھی جیب پہ سر ہوتا ہے

رو برو ہوتے ہی جو سوز نہاں کر دے عیاں
ہر کسی آنکھ میں کب اتنا ہنر ہوتا ہے

روح پھر پیکرِ فانی سے نکل جاتی ہے
چہر ہ ِ یار سے انکار اگر ہوتا ہے

یہ محبت ہی کسی دل کی نظر ہوتی ہے
یہ تکبر ہی کسی ذہن کا شر ہوتا ہے

توڑ ہی دے نہ طبیعت کی اکڑ تجھ کو زینؔ
نرم خو شخص ہر اک دل میں امر ہوتا ہے

زین علی آصف

post bar salamurdu

زین علی آصف

نام: زین علی آصف قلمی نام: زین جائے پیدائش: لوئر تناول ضلع ایبٹ آباد پاکستان موجودہ پتہ: ایبٹ آباد کے پی کے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button