آپ کا سلاماسلامی گوشہحمد و ثناسیدہ مصور صلاح الدین

رخ دلبر میں، رُوئے یار میں

حمد ِباری تعالیٰ از سیدہ مصور صلاح الدین

رخ دلبر میں، رُوئے یار میں کیا رکھا ہے
کسی خاکی، کسی دلدار میں کیا رکھا ہے

تجھ کو محسوس کیا ہے تو کھلا ہے مجھ پر
سامنے آنے کے اصرار میں کیا رکھا ہے

ہے فقیری بھی تری راز، مرے پردہ نشیں
عشوہ و ناز کے انبار میں کیا رکھا ہے

تیرے محبوب سے منسوب ہے، مقبول ہے وہ
ورنہ اس غار کی دیوار میں کیا رکھا ہے

جو ولایت تری اُترے تو مرے مالکِ ملک
تیری مخلوق کے اسرار میں کیا رکھا ہے

رحم والا ہے تو حد درجہ، وگرنہ مولا
مجھ گناہ گار کے اقرار میں کیا رکھا ہے

میں مصور ہوئی مامور تری مدحت پر
ورنہ ان مصرعوں میں، اشعار میں کیا رکھا ہے

سیدہ مصور صلاح الدین

سیدہ مصور صلاح الدین

محترمہ سیدہ مصور صلاح الدین کا تعلق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے ہے محترمہ کا تعلق ایک صوفی گھرانے سے ہے والد کا نام سید محمد صلاح الدین سے ہے ۔ ابتدائئ تعلیم ابو ظہبی سے حاصل کی بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button