آپ کا سلاماردو غزلیاتزین علی آصفشعر و شاعری

شیشۂِ دل پر اتر جانا کسی تصویر کا

زین علی آصف کی ایک اردو غزل

شیشۂِ دل پر اتر جانا کسی تصویر کا
آہ! تنہا بیٹھ کر پھر سوچنا تقدیر کا

ایک دل تھا جو نشانہ ہو گیا دل گیر کا
اک دُکھی درویش سے کیا پوچھنا جاگیر کا

زؔین پر غالب ہوا ہے امتحاں تاثیر کا
” نقش فریادی ہے کس کی شوخئ تحریر کا “

جب اسیری کی حدیں معلوم کرنے میں لگا
ذائقہ خوراک سے آنے لگا زنجیر کا

پیار چھوڑیں صاحبِ دینار ہو گر جیبِ دل
دفعتاً ہو جائے گا حل مسئلہ تسخیر کا

آتشِ دل کی ضیا سے دی اندھیرے کو شکست
خود پہ یوں کھولا ہے میں نے راستہ تنویر کا

وہ اشارہ دے گئے بعد از ظہورِ رازِ دل
دیکھ کر میری طرف ، پھر دیکھنا شمشیر کا

زین علی آصف

post bar salamurdu

زین علی آصف

نام: زین علی آصف قلمی نام: زین جائے پیدائش: لوئر تناول ضلع ایبٹ آباد پاکستان موجودہ پتہ: ایبٹ آباد کے پی کے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button