آپ کا سلاماسلامی گوشہزین علی آصفنعتیہ کلام ﷺ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

زین علی آصف کا اردو نعتیہ کلام

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے
شُنیدِ سیدِ عالی وقارﷺ ہو جائے

زبانِ خامہ میں ایماں کی روشنائی ہے
حضورؐ ہدیۂ یک زر نگار ہو جائے

جوازِ لکنتِ کذب و ریا رہے کیونکر
درودِ اسمِ نبی ؐ بے شمار ہو جائے

نہ آسماں کو رہے پھر کوئی غرور کہ جب
زمینِ طیبہ پہ سجدہ گزار ہو جائے

لبوں پہ صلِّ علٰی ہو یہ آرزو ہے زینؔ
مفید وقتِ اجل ہر ضرار ہو جائے

زین علی آصف

post bar salamurdu

زین علی آصف

نام: زین علی آصف قلمی نام: زین جائے پیدائش: لوئر تناول ضلع ایبٹ آباد پاکستان موجودہ پتہ: ایبٹ آباد کے پی کے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button