آشفتہ چنگیزی

آشفتہ چنگیزی اپنی مختلف آواز اور لب و لہجے کے ساتھ جانے جاتے ہیں۔ آشفتہ چنگیزی نے غزل اور نظم دونوں صنفِ سخن میں طبع آزمائی کی۔آشفتہ چنگیزی علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعروں میں سے ایک ہیں۔وہ 1956میں پیدا ہوئے 1996میں اچانک کہیں لا پتہ ہو گئے۔آشفتہ چنگیزی،ایک بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد ذہین انسان اور ماہر عروض بھی تھے۔آشفتہ کی غزلوں کا نہایت طاقتور اسلوب اسی کی دہائی میں کہی گئی ان کی غزلوں میں نظر آتا ہے۔ان کے دو مجموعۂ شاعری ’گرد باد‘ اور ’شکستوں کی فصل‘ شائع ہوئے اور دونوں میں شائع ہونے والی غزلوں میں سے بیشتر کو یہاں ادبی دنیا کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔حالانکہ اس غزل میں روایت کا عنصر زیادہ ہے، مگر جدید شاعری سے روایت کے دھارے الگ ہوتے ہوئے بھی انہی غزلوں میں بہ آسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Back to top button