آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر طارق قمرشعر و شاعری

بونوں سے سمجھوتہ کرکے

ڈاکٹر طارق قمر کی ایک اردو غزل

بونوں سے سمجھوتہ کرکے دیکھتے ہیں
اپنے قد کو چھوٹا کرکے دیکھتے ہیں

تاریکی کا چہرہ کیسا ہوتا ہے
گھر میں آج اجالا کرکے دیکھتے ہیں

سارے شہر میں اس کے صبر کے چرچے ہیں
خودداری پر حملہ کرکے دیکھتے ہیں

شاید دل سے دل کی راہ نکل آئے
ان آنکھوں کو رستہ کرکے دیکھتے ہیں

چہرہ مِرا آئینہ ہُوا تو کچھ احباب
آنکھوں کو پتھریلا کرکے دیکھتے ہیں

وحشی دل کو چین میسّر آجائے
پھر رشتے کو صحرا کرکے دیکھتے ہیں

بھیڑ بہت ہے کس کس کو پہہچانیں گے
اک اک فرد اکیلا کرکے دیکھتے ہیں

دوری کی گنجائش کب تک رہتی ہے
طارق خود سے جھگڑا کرکے دیکھتے ہیں

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button