اردو غزلیاتشعر و شاعریناہید ورک

زندگی تجھ کو مناؤں کب تلک

ناہید ورک کی اردو غزل

زندگی تجھ کو مناؤں کب تلک
یہ بتا تجھ سے نبھاؤں کب تلک
غم کو سینے سے لگاؤں کب تلک
ضبط اپنا آزماؤں کب تلک
تُو نہ خوشبو ہے نہ ہی رنگِ سحر
ناز تیرے میں اٹھاؤں کب تلک
تُو کبھی تو کوئی اور بھی ساز چھیڑ
ایک نغمہ گنگناؤں کب تلک
زندگی کی سخت راہوں پر بھلا
میں برہنہ پاؤں جاؤں کب تلک
پیار سے خالی در و دیوار پر
نام تیرا میں سجاؤں کب تلک
آنسوؤں سے یہ بتا ناہید میں
حدّتِ غم کو بجھاؤں کب تلک

ناہید ورک

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button