باورچی خانہسلام اردو سپیشل

لوکی اور چنے کی دال

لوکی اور دال کی ایک اردو ریسیپی

اجزاء
لوکی ۔ آدھا کلو ۔
چنے کی دال ۔ آدھا پاؤ۔
پیاز ۔ باریک کٹی ہوئی 2 عدد۔
ٹماٹر ۔ 2 عدد درمیانے۔
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ۔
گرم مصالحہ ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ۔ حسبِ ضرورت۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
آئل ۔ حسبِ ضرورت۔
بُھنا ہوا سفید زیرہ ( پِسا ہوا ) آدھا چائے کا چمچہ۔
ہلدی ۔ چٹکی بھر۔
ترکیب
لوکی کاٹ کر باریک ٹکڑے کر لیں،چنے کی دال صاف کر کے کچھ دیر کے لیئے بھگو دیں۔پیاز کو سنہری مائل فرائی کرلیں۔اب پیاز میں لوکی ، چنے کی دال اور سارے مصالحے، ٹماٹر،سوائے بُھنے ہوئے زیرہ کے سب ڈال دیں اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کے چولہے پر چڑھا دیں ( میں تو پریشر کُکر استعمال کرتی ہوں ، سارہ تم اگر کُکر نہیں استعمال کرتی تو انداز سے اتنا پانی ڈالنا کے دال اور لوکی گل جائے مگر مکس نہ ہو) جب دال اور لوکی گل جائے اور گاڑھی ہوجائے تو بُھنا ہوا زیرہ چھڑک کے کچھ دیر دم پر رکھ دیں( سارہ دم اتنا دینا کہ دم نہ نکلے ) لوکی اور چنے کی دال تیار ہے ، روٹی یا سادہ چاول دونوں سے کھا سکتے ہیں

کرن شہزادی

سلام اردو ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button