آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمیر حسن

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

میر حسن کی ایک اردو غزل

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے
آج پھر سے اپنے فیصلے بھی سوچنا پڑے

گھر سے میں جدا ہوا، یادِ ماں رُلا گئی
رات کو سفر کے فاصلے بھی سوچنا پڑے

رزقِ تن کما لیا، عمرِ دل گزر گئی
عمر بھر کے تلخ مرحلے بھی سوچنا پڑے

دردِ دل دبا لیا، عکسِ خود رُلا گیا
صبح دم نئے ہی فیصلے بھی سوچنا پڑے

در پہ آ کے دل رُکا، رنگِ رُخ اُتر گیا
در کو کھولنے سے پہلے بھی سوچنا پڑے

دور اتنا بھی نہیں آنا تھا حسنؔ، کہ پھر
گھر کو لوٹنے سے پہلے بھی سوچنا پڑے

میر حسنؔ

post bar salamurdu

میر حسن

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا ہی انتخاب ہے، تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب سے ہے۔مادری زبان پنجابی ہے، مگر اردو سے بھی محبت ہے اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق۔ جو بات زبان کہنے سے رہ جائے، اسے قلم کے سپرد کر دیتا ہوں۔ محبت، ہجر اور زندگی کے اَن کہے احساسات میری شاعری کا محور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button