- Advertisement -

رفاقت حیات

رفاقت حیات کی ایک مختصر سوانح عمری

رفاقت حیات ۱۹۷۳ میں دیہی سندھ کے ایک نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ کے ایک چھوٹے قصبے محراب پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مہر پور، نواب شاہ اور ٹھٹہ میں حاصل کی اور پھر کراچی منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے اپنی باقی تعلیم مکمل کی۔

ان کی ادبی سرگرمیوں کا آغاز ۱۹۹۲ میں راولپنڈی میں ایک کہانی کار کی حیثیت سے ہوا۔ شروع میں ان کے افسانے مختلف ادبی جرائد میں شائع ہوئے، جن میں ماہِ نو، فنون، سویرا اور دنیا زاد شامل ہیں۔ ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’خواہ مخواہ کی زندگی‘‘ شہرزاد پبلشرز کراچی نے شائع کیا۔ انہوں نے اپنا پہلا ناول ’’میر واہ کی راتیں‘‘ سن دو ہزار میں مکمل کیا لیکن اس ناول کو چھپنے میں پندرہ برس لگ گئے۔ یہ ناول پہلے اردو میگزین ’’آج‘‘ میں قسط وار شائع ہوا اور پھر سانجھ پبلیکیشنز لاہور نے ۲۰۱۵ میں اسے کتابی شکل میں شائع کیا۔

ایک افسانہ نگار کی شناخت رکھتے ہوئے رفاقت ایک ڈرامہ رائٹر کے روپ میں بھی سامنے آئے، وہ اب تک ان گنت ڈرامے لکھ چکے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز کے لئے کئی ماخوذ ڈرامے بھی پیش کر چکے ہیں۔ آج کل وہ جیو ٹی وی میں ایک سینیئر سکرپٹ رائٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
جیوتی آزاد کھتری کی ایک اردو غزل