آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعری

ستاروں کا جگ پر اُبھرنا فنا ہے

سحر افشیؔ کی ایک اردو غزل

غزل ستاروں کا جگ پر اُبھرنا فنا ہے
ترے در پہ دل کا لگانا فنا ہے

محبّت تو کرنی نہیں ہم کو آتی
محبّت کی راہ سے گزرنا فنا ہے

دیئے تو سبھی ہیں جلاتے مگر
وہ ترا ہم کو جاناں!! جلانا فنا ہے

تری دل لگی ہم کو بھولے نہیں ہے
ترا ہم سے جاں کا، چھڑانا فنا ہے

مبارک تمہیں ہو تمہارا ستانا
جو باندھا ہے دِل پر نشانہ فنا ہے

ترے حسن کا کب ٹھکانہ کہیں ہے
ترے لب پہ تِل کا مچلنا فنا ہے

قیامت ہے منہ کو چھپانا ترا، بھی
مگر چھت سے بے دم اترنا فنا ہے

سبھی ہیں سحرمجھ کوکہہ کر بلاتے
ترا ہم کو ” پگلی ” بلانا فنا ہے

سحر افشیؔ

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button