آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ دل شمسشعر و شاعری

پوری لگن امنگ سے میں نے نہیں کیا

شاہ دل شمس کی ایک اردو غزل

پوری لگن امنگ سے میں نے نہیں کیا
کوئی بھی کام ڈھنگ سے میں نے نہیں کیا

اجڑا پھر ایک شوخ وہابن کے عشق میں
جب مشورہ ملنگ سے میں نے نہیں کیا

اپنے ہر ایک عشق میں صادق رہوں گا میں
آغاز یوںہی جھنگ سے میں نے نہیں کیا

اپنی خوشی سے آئے ہیں بیعت کے واسطے
قائل کسی کو جنگ سے میں نے نہیں کیا

مہر و وفا سے سر کیا ہر ایک معرکہ
تیغ و سپر تفنگ سے میں نے نہیں کیا

شکوہ کیا بھی تو کیا پیروں کے داغ سے
ان بیڑیوں کے زنگ سے میں نے نہیں کیا

شاہ دل شمس

post bar salamurdu

شاہ دل شمس

حافظ آباد, پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button