سلام اردو سپیشلمزاحیہ لطائف

نو نقد نہ تیرہ ادھار

مزاحیہ لطائف

ایک لڑکا ایک نائی کی دکان میں داخل ہوا. نائی نے پہلے سے موجود گاہک سے کہا کہ یہ لڑکا اس دنیا کا سب سے پاگل لڑکا ہے اور دیکھو میں تمہیں ابھی ثابت کر کے دکھاتا ہوں

اس نے اپنی جیب سے ایک بیس روپے کا نوٹ نکال کر ایک ہاتھ پر رکھ لیا اور دو پانچ پانچ روپے والے سکے نکال کر دوسرے ہاتھ پر رکھ لئے اور لڑکے سے کہا کہ تم ان میں سے کیا لینا پسند کرو گے. لڑکے نے پانچ روپے والے سکے اٹھائے اور بھاگ گیا

کچھ دیر بعد جب وہ گاہک بال کٹوا کر نائی کی دکان سے باہر نکلا تو اس نے دیکھا کہ وہی لڑکا ہاتھ میں آئسکریم لئے آ رہا تھا. اس نے لڑکے سے پوچھا کہ تم نے بیس روپے کا نوٹ کیوں نہیں لیا. لڑکے نے جواب دیا کہ جس دن میں نے بیس روپے والا نوٹ لے لیا اس دن میں پانچ روپے سکوں سے بھی جاتا رہوں گا

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button