محبت کے سمندر کا کنارا ، دیکھتے ہیں
ہوا کے نرم جھونکوں کا سہارا، دیکھتے ہیں
قدم جب ریت پر رکھے، تو دل کہنے لگا
یہ لمحہ خوبصورت ہے، دوبارہ ، دیکھتے ہیں
تمہاری انگلیوں کا لمس دل کو چھو گیا
یہ جذبہ، یہ جنون، یہ نظارہ ، دیکھتے ہیں
نگاہیں آسمانوں کی گواہی بن گئیں
چلو خوابوں کی دنیا کا اشارہ ، دیکھتے ہیں
یہ ساحل، یہ ہوائیں، یہ عشق کی داستان شاکرہ
ہم اپنی زندگی کا شاہکارہ ، دیکھتے ہیں
شاکرہ نندنی