- Advertisement -

Landscape

An Urdu Nazam By Gulzar

لینڈسکیپ

دور سنسان سے ساحل کے قریب

ایک جواں پیڑ کے پاس

عمر کے درد لیے، وقت کا مٹیالا دشالہ اوڑھے

بوڑھا سا پام کا اک پیڑ، کھڑا ہے کب سے

سیکڑوں سالوں کی تنہائی کے بعد

جھک کے کہتا ہے جواں پیڑ سے ”یار

سرد سناٹا ہے

تنہائی ہے کچھ بات کرو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
An Urdu Nazam By Gulzar