آپ کا سلاماردو غزلیاتایم اے دوشیشعر و شاعری

دشمنی پر وہی تلا ہوا ہے

ایم اے دوشی کی ایک اردو غزل

دشمنی پر وہی تلا ہوا ہے
جو مِری زندگی بنا ہوا ہے

شورِ گریہ سنائی دینے لگا
قافلہ دشت میں لٹا ہوا ہے

لا شعوری ہے یہ سخن گوئی
میں نے یہ فلسفہ سنا ہوا ہے

میں تو قائل نہ تھا محبت کا
پھر اچانک مجھے یہ کیا ہوا ہے

فتنہ سازی مِرے زمانے کی
ا چھا ہونا بھی تو برا ہوا ہے

اس نے مجھ کو قضا ہے کر رکھا
وہ بھی مجھ سے کہاں ادا ہوا ہے

خود سے ملنے میں دیر کیوں دوشی
آئنہ سامنے پڑا ہوا ہے

ایم اے دوشی

post bar salamurdu

ایم اے دوشی

ایم اے دوشی اردو شاعر | مصنف | براڈکاسٹر | صحافی- چیئرمین صدائے سخن پروفائل نام: ایم اے دوشی پیشہ: اردو شاعر | مصنف | براڈکاسٹر | صحافی عہدہ: چیئرمین – صدائے سخن تاریخ پیدائش : 1988 مقام: اسلام آباد، پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button