آپ کا سلاماردو غزلیاتحمزہ سلمانیشعر و شاعری

لب پر کوئی شکوہ نہ گلہ

ایک اردو غزل از حافظ حمزہ سلمانی

لب پر کوئی شکوہ نہ گلہ کچھ نہیں کہتا
ہر بات کا رکھتا ہوں صلہ کچھ نہیں کہتا

تہذیب کی دیوار کے پیچھے ہے جو چہرہ
ہنستا بھی ہوں ، روتا بھی سدا کچھ نہیں کہتا

اک رسم ہے ہر بات پہ حیرت سے جو تکنا
لوگوں کا یہ فن ہے نیا کچھ نہیں کہتا

دشمن کو بھی پہچان کے ملتا ہوں میں اکثر
دل میں جو ہو وہ لب پہ بھلا ؟ کچھ نہیں کہتا

اخبار میں کچھ شہر میں کچھ بات الگ ہے ؟
جھوٹا ہو اگر حرف وفا کچھ نہیں کہتا

حافظ حمزہ سلمانی

post bar salamurdu

حافظ حمزہ سلمانی

قلمی نام ۔۔ حافظ حمزہ سلمانیاصل نام ۔۔۔ حافظ محمد حمزہ ارشد پیدائش.. 2001-01-15جائے پیدائش ۔۔۔ گجرات پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button