آپ کا سلاماردو غزلیاتسلیم فائزشعر و شاعری

آپ کتنے حسین لگتے ہیں

ایک اردو غزل از سلیم فائز

آپ کتنے حسین لگتے ہیں
پرستاں کے مکین لگتے ہیں

منکشف ہے نقاب میں صورت
کوئی ماہِ مبین لگتے ہیں

آپ تو موم سے بھی نازک ہیں
پھول کے ہم نشین لگتے ہیں

شال جب اوڑھتے ہیں کاندھے پر
خوبرو یاسمین لگتے ہیں

آپ جب سر اٹھا کے چلتے ہیں
غیرتِ نازنین لگتے ہیں

آپ جب مسکرا کے تکتے ہیں
حادثے بہترین لگتے ہیں

آپ کے حسن پر کہیں کیا کیا
آپ تو آفرین لگتے ہیں

میرے شعروں پہ یہ ہسی فائز
ناقدِ نکتہ چین لگتے ہیں

سلیم فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button