- Advertisement -

خاص تھا لیکن جہاں میں عام رہنا تھا مجھے

ایک اردو غزل از رفیق لودھی

خاص تھا لیکن جہاں میں عام رہنا تھا مجھے
تیری عزّت کے لیے بد نام رہنا تھا مجھے

اجنبی بن کر اسے ملنے میں تھی کچھ مصلحت
نام کے ہوتے ہوئے بے نام رہنا تھا مجھے

میں ستارے کی طرح کچھ دیر کا مہمان تھا
اپنے گھر میں اک سحر اک شام رہنا تھا مجھے

میں نے کوشش کی تھی بس دل کی تسلی کے لیے
ہاں مجھے معلوم تھا، ناکام رہنا تھا مجھے

میرے ماتھے پر ستارا تھا اکیلا سا کوئی
عمر بھر تنہائیوں کے نام رہنا تھا مجھے

میں وہ سونا جس تلک پہنچا نہیں لودھی کوئی
میرا دکھ یہ ہے کہ یونہی خام رہنا تھا مجھے

رفیق لودھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو غزل از رفیق لودھی