- Advertisement -

کروں جو کوشش تو تجھ دیے کو جلا ہی لوں گا

جاوید مہدی کی ایک اردو غزل

کروں جو کوشش تو تجھ دیے کو جلا ہی لوں گا
مجهے یقیں ہے میں تجھ کو اپنا بنا ہی لوں گا

جہاں زمانے کی تلخیوں کو میں جهیلتا ہوں
وہاں میں تیرے بهی چار نخرے اٹها ہی لوں گا

یہ میری اپنی ہی ڈهیل ہے یا خفا ہے تو بھی
میں جب منانے پہ آ گیا تو منا ہی لوں گا

میں مانتا ہوں کہ میں مصور نہیں ہوں کوئی
تمہاری آنکهیں تو یار لیکن بنا ہی لوں گا

مرے کیے پر تمام گاوں کے لوگ خوش تهے
مجهے یقیں ہے میں سب گهروں سے دعا ہی لوں گا

چراغ سارے کے سارے بےشک نہ بچ سکے پر
میں اپنے حصے کا اک دیا تو بچا ہی لوں گا

مجهے بٹهانے کی تجھ کو کوئی نہ فکر ہو گی
میں آ گیا ہوں تو پهر جگہ بهی بنا ہی لوں گا

جاوید مہدی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
جاوید مہدی کی ایک اردو غزل