آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعُظمی جَون

ہونے پہ اپنے آپ کے نازاں ہوئی غزل

ایک اردو غزل از عُظمی جٙون

ہونے پہ اپنے آپ کے نازاں ہوئی غزل
جب مطربہ کے ہونٹ پہ رقصاں ہوئی غزل

صیاد، شمع، جام، گلِ تر کے ساتھ ساتھ
غم ہائے روزگار کا عنواں ہوئی غزل

ریشم سے، مرمریں سے، ملائم، گداز سے
لفظوں کے انتخاب پہ نازاں ہوئی غزل

توصیفِ مَہ رُخاں کو رقم کر رہا تھا میں،
توصیفِ مَہ رُخاں میں ہی جاناں ہوئی غزل

سوچوں سے کب نجات ملی جانِ جاں مجھے
سوچوں میں ایک روز تھا غلطاں، ہوئی غزل

کُھلتے نہیں ہیں ہر کٙس و ناکٙس پہ خال و خط
اہلِ سخن کے سامنے عریاں ہوئی غزل

عُظمی وہ جس کی یاد اُداسی کا ہے سبب
عُظمی اُسی کے ذکر سے شاداں ہوئی غزل

عُظمی جٙون

post bar salamurdu

عُظمی جَون

عُظمی جَون- سِبّی : بلوچستان-دو شعری مجموعوں کے خالق :*خِزاں کی رُت سُنہری ہے**ستارے میرے آنسو ہیں*- پروفیسر/پرنسپل (ریٹائرڈ)- مقامی، صوبائی، ملکی اور عالمی مشاعروں میں شرکت۔ لاتعداد ایوارڈ و اسناد یافتہ۔ *فن اور شخصیت*- *خِزاں کی رُت سُنہری ہے کا فنی جائزہ* - *"خِزاں کی رُت سُنہری ہے" کا تنقیدی جائزہ*- *عُظمی جَون کی شاعری میں روایت و جدیدیت کا تقابلی جائزہ* جیسے عنوانات کے تحت BS, ایم ایس اور M.Phil کی سطح پر تحقیقی مقالہ جات۔ Face Book, YouTube، Instagram جیسے سوشل میڈیا پر Uzmee Jaon کے نام سے چینل اور پیجز۔ریختہ اور گوگل پر مواد موجود۔آذربائیجان میں عارضی رہائش۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button