آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمظفر ڈھاڈری بلوچ
حسین چہروں سے غزلیں نکال لیتے ہیں
مظفرؔ ڈھاڈری بلوچ کی ایک اردو غزل
حسین چہروں سے غزلیں نکال لیتے ہیں
کتابِ حسن سے اکثر مثال لیتے ہیں
اسے منانے کی کوشش میں اور کیا کیجے؟
ہتھیلیوں میں محبت سے گال لیتے ہیں
خفا ہوں لاکھ مگر مہربان ہیں ایسے
ہمارے واسطے چائے ابال لیتے ہیں
ترے بدن کے حصاروں میں رہنے والے بھی
غضب کی بات کہ سردی میں شال لیتے ہیں
وہ نام اور بھی یوں تو پکارتے ہیں مگر
بس ایک نام مظفرؔ کمال لیتے ہیں
مظفرؔ ڈھاڈری








