اردو نظمشعر و شاعریشہزاد نیّرؔ

ہدایت کار

شہزاد نیّرؔ کی ایک اردو نظم

” ہدایت کار "
نہیں۔۔۔۔۔۔یہ زاویہ اچھا نہیں
آﺅ۔۔۔۔۔۔اِدھر سے روشنی ڈالو
وہی منظر اُجاگر ہو جو میں نے سوچ رکھا ہے
اُٹھاﺅ کیمرہ۔۔۔۔۔۔آگے بڑھو۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھو
فقط اُتنا دکھاﺅ جس قدر میں چاہتا ہوں
کیا ؟ ارے لکھا ہوا ایسے نہیں پڑھتے
اداکاری تو ایسی ہو
کوئی بھی دیکھنے والا نہ یہ سمجھے
کہ جو کرتے ہو وہ پہلے سے لکھا جاچکا ہے
دیکھ لو، جینے کی نوٹنکی تو مرنے سے بھی مشکل ھے
ذرا مر کر دکھاﺅ۔۔۔۔۔۔۔۔کَٹ!!! یہ مرنا ہے
ارے اس میں ذرا سی جان تو ڈالو
گزشتہ بھول جاﺅ سب
وہی دیکھو جو میں آگے دکھاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
مری ہر "سین”پر نظریں ہیں
کب کتنا چھپاناھے
کہاں کتنا دکھانا ھے
کہانی کو کدھر سے موڑ دینا ھے
پرانی داستاں اندر یہ منظر کس جگہ پر جوڑ دینا ھے
یہ سب کچھ جانتا ہوں میں
تمہارا کیا؟ ذرا سے بیچ کے کردار ہوتم سب
تو بس اتنی غرض رکّھو
کہاں آغاز تھا، انجام کب ہوگا
تمہیں پوری کہانی سے کوئی مطلب؟
تمہیں تو جلد ہی میں مار ڈالوں گا
کہانی کار بھی میں ہوں
ھدایت کار بھی میں ھوں

شہزاد نیّرؔ

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button