آپ کا سلاماردو غزلیاتسلیم فگارشعر و شاعری

مآل عمر کا ازبر حساب ہو تو کہیں

سلیم فگار کی ایک اردو غزل

مآل عمر کا ازبر حساب ہو تو کہیں
بچا ہوا کوئی آنکھوں میں خواب ہو تو کہیں

لبوں پہ حیرتیں خیمہ لگائے بیٹھی ہیں
تمہارے سامنے باتوں کی تاب ہو تو کہیں

رگوں میں شام کے سائے اترتے جاتے ہیں
ابھرنے والا کوئی آفتاب ہو تو کہیں

جدھر بھی دیکھیے سرسوں کھلی ہے چہروں پر
نظر میں ایک بھی تازہ گلاب ہو تو کہیں

رہ فرار نہیں ہے کڑی حقیقت سے
حد نگاہ تلک اب سراب ہو تو کہیں

نکل کے ہم کو عدن سے کہیں اماں نہ ملی
ہماری طرح کا خانہ خراب ہو تو کہیں

کسی نے رات کی آنکھیں نکال دی ہیں فگار
کوئی ستارہ کوئی ماہتاب ہو تو کہیں

سلیم فگار

post bar salamurdu

سلیم فگار

السلام علیکم ! میرا پورا نام محمد سلیم ہے قلمی نام سلیم فگار ہے- تعلق جہلم سے ہے - میرے تین شعری مجموعے ہیں - ستارہ سی کوئی شام - سنِ اشاعت مارچ دو ہزار پندرہ- تغیر۔ سنِ اشاعت ستمبر دوہزار انیس- خواب کی اذیت میں۔ سنِ اشاعت جنوری دوہزار چھبیس-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button