آپ کا سلاماردو غزلیاتسیّد زوارشعر و شاعری

ایک خسارہ دیکھ چکے

سیّد زوار کی ایک اردو غزل

ایک خسارہ دیکھ چکے اک اور خسارہ دیکھیں ہم
بجھتی آنکھ سے دور افق پر صبح کا تارا دیکھیں ہم

ہم بھی کتنے پاگل ہیں خود آپ اڑا کر پنچھی کو
چاہتے ہیں اک بار بلا کر پاس دوبارہ دیکھیں ہم

زندہ لاش بنے بیٹھے ہیں وقت کے بہتے دریا میں
سوچتے کب وقت رکے اور دوست, کنارہ دیکھیں ہم

اترے زنگ کسی صورت گر صحرا میں آئینے سے
دیکھے ہم کو اک بنجارا اک بنجارا دیکھیں ہم

سنتے ہیں گر کوہ اٹھاتا ریزہ ریزہ ہو جاتا
کتنا ہے کاندھوں پر رکھ کر بوجھ تو سارا دیکھیں ہم

آو مل کر جست لگا کر خود سے باہر نکلیں آج
حال ہمارا تم دیکھو اور حال تمھارا دیکھیں ہم

سیّد زوار حسین زائر
 

سیّد زوار

ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور قطر میں رہتے ہیں، وہ اردو غزل کے اچھے شاعر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button