آپ کا سلاماردو نظمشعر و شاعریعادل وِرد

دھوپ میں پل پل مرتا سچ

عادل وِرد کی ایک اردو نظم

دھوپ میں پل پل مرتا سچ

زندگی کھو گئی
الجھنوں کے گھنے جنگلوں میں گھری
زندگی رو پڑی
ٹیڑھے میڑھے سے رستوں پہ چلتے ہوئے
جانےکس کو خبر منزلوں کی ہوئی
راستے _____ منزلیں
منزلیں کھو گئی
ہاں ملی تھی مجھے!
چاندنی رات پیپل کے سائے تلے
کچھ پریشان تھی
زندگی،کیوں مجھی سے پشیمان تھی
وقت جنما تو تارے اکٹھے ہوئے
کہکشاں بن گئے
چکنی مٹی کو نوری نے سجدہ کیا
ہم خدا بن گئے
پھر نجانے یہ کب کیسے کیا ہو گیا
لوحِ تقدیر پر
کس نے میرے صفحے پہ سیاہی ملی
سب سیاہ ہو گیا
پھر اسی دن سے میں اور مری زندگی
ایک دوجے کو ملنے کی خواہش میں ہیں
آزمائش میں ہیں

عادل وِرد

عادل وِرد

عادل وِرد. نوجوان نظم نگاروں میں ایک توانا نام ہیں ۔ آزاد اور نثری نظم لکھتے ہیں۔ آپ کا تعلق گوجرخان سے ہے اور فی الحال بسلسلہ روزگار سیالکوٹ میں تعینات ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button